Wed, September 16, 2026

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے اے سی سی کو ایک اور خط بھیج دیا

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے اے سی سی کو ایک اور خط بھیج دیا

دبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کی ٹرافی کی حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایشین کرکٹ کونسل نے اس خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی سی سی آئی کو ٹرافی چاہیے، تو وہ اس کے لیے ایک تقریب منعقد کر سکتے ہیں، جہاں وہ ٹرافی وصول کر سکیں گے۔

اے سی سی نے بھارتی بورڈ کو نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں اس تقریب کا انعقاد کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں ٹرافی بی سی سی آئی کے حوالے کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا کہ ٹرافی دینے کی یہ تقریب دبئی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کو ٹرافی کے حوالے سے خط لکھا تھا، جس کے جواب میں اے سی سی نے کہا تھا کہ بھارتی بورڈ اپنے کسی آفیشل یا کھلاڑی کو ساتھ لے کر دبئی آئے اور وہاں ٹرافی وصول کرے۔

ٹیگز: