دبئی:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے سے ادارہ جاتی کمزوریاں اور حفاظتی اقدامات کی کمی عیاں ہو گئی۔
پرواز سے قبل طیارے میں تیل کی لیکج کی تصاویر سامنے آنے کے باوجود، حکام نے طیارہ پرواز کے لیے روانہ کیا تاکہ تشہیری فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
یہ واقعہ بھارت کے 83 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے باوجود پیش آیا، جس سے ملکی دفاعی معیار اور جوابدہی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔