Wed, September 16, 2026

بارش سے لاہور کا موسم خوشگوار، پی ڈی ایم اے کا دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ

بارش سے لاہور کا موسم خوشگوار، پی ڈی ایم اے کا دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ

لاہور: لاہور اور گردونواح میں رات کے وقت ہونے والی بارانِ رحمت سے شدید گرمی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
 دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب کے لیے ہائی فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور جھنگ سمیت تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ شہریوں کو سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹیگز: