Wed, September 16, 2026

طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت کی معطلی جاری، امیگریشن سسٹم میں خرابی

طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت کی معطلی جاری، امیگریشن سسٹم میں خرابی

طورخم:طورخم سرحد پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت امیگریشن سسٹم کی خرابی کے باعث بدستور معطل ہے۔ گزشتہ روز 25 دن کے وقفے کے بعد سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا، مگر امیگریشن سسٹم کی خرابی کے سبب پیدل آمدورفت بحال نہیں ہو سکی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق، انجینئرز سسٹم کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی یہ خرابی دور کر لی جائے گی۔ اس خرابی کی وجہ سے سرحد کے دونوں اطراف کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فروری میں افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ تعمیرات کی وجہ سے طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا، تاہم تین دن قبل دونوں ممالک کے حکام نے مذاکرات کے بعد اسے تجارت کے لیے کھول دیا تھا۔

ٹیگز: