لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی، اور سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ناقابلِ شکست سنچری اسکور کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ان کی طوفانی اننگز نے پاکستان کو 197 رنز کا ہدف باآسانی 19ویں اوور میں عبور کروا دیا۔