Wed, September 16, 2026

بچت بازاروں کا فائدہ اٹھائیں:شرجیل انعام میمن کی عوام سے اپیل

بچت بازاروں کا فائدہ اٹھائیں:شرجیل انعام میمن کی عوام سے اپیل

کراچی:صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف مقامات پر بچت بازار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کی جا سکے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں افسران کی ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی صورت میں قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران تک براہ راست پہنچ کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔

ٹیگز: