قاہرہ : مصر میں آج ایک اہم چار فریقی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ علاقائی سلامتی اور تزویراتی تعاون کے ایجنڈے پر بیٹھک کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار قاہرہ پہنچ چکے ہیں، جہاں مصری حکام اور پاکستانی سفیر عامر شوکت نے ان کا استقبال کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، سوئٹزرلینڈ میں جاری امریکہ ایران مذاکرات کے متوازی قاہرہ میں ہونے والا یہ اجلاس مسلم ممالک کی مشترکہ حکمتِ عملی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسحاق ڈار مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کر کے پاکستانی قیادت کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔