Wed, September 16, 2026

امریکہ ایران مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

امریکہ ایران مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

برگن اسٹاک :سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ برگن اسٹاک میں جاری "اسلام آباد مفاہمت" کے مذاکرات میں اس وقت تیزی آ گئی جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ وفد، بشمول جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے۔

روانگی سے قبل دھماکے دار بیان دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی ہدف اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنا اور خطے میں جنگ بندی کروانا ہے۔

یاد رہے کہ اس تاریخی امن مشن میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قطر کے ساتھ مل کر دونوں عالمی قوتوں کے مابین مستقل امن، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی اثاثوں کی واپسی کے لیے مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیگز: