Wed, September 16, 2026

نیشنز کپ ہاکی: فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے مات دے دی

نیشنز کپ ہاکی: فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے مات دے دی

کوالالمپور: نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی، اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی نیوزی لینڈ نے مکمل گرفت قائم رکھی۔ کیوی ٹیم نے تیز رفتاری اور بہترین تال میل کے ساتھ کھیلتے ہوئے صرف پہلے دو کوارٹرز میں پانچ گول کر کے پاکستانی ٹیم کو دفاعی انداز اپنانے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے زکریا اور سفیان نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم مجموعی طور پر غیر منظم اور کمزور دکھائی دی۔

نیوزی لینڈ کی جیت میں ان کی منصوبہ بندی، رفتار اور حملہ آور حکمت عملی نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کی دفاعی خامیاں اور غلط پاسنگ نمایاں طور پر نظر آئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شکست اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پاکستان ہاکی کو نئے سرے سے منظم کرے، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں بہتری لائے اور جدید ہاکی کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرے۔

ٹیگز: