Wed, September 16, 2026

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا

کوالالمپور :  ؒملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔ پاکستان اپنی پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا تھا، جبکہ پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا سے 3-3 کی برابر کھیل کی تھی۔ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑی بہت پرعزم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آج کا میچ بھی جیت کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کریں گے۔

یہ میچ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بہت اہم ہے۔

 
 

ٹیگز: