Wed, September 16, 2026

ٹریفک حکام نے ای چالان وصولی کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی

ٹریفک حکام نے ای چالان وصولی کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی

لاہور:ٹریفک حکام نے ای چالان کی بروقت وصولی اور گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے نئی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔ اب وارڈنز گاڑی کی تصویر بنا کر اس کا مکمل ڈیٹا اور متعلقہ ای چالانز فوری دیکھ سکیں گے۔

 یہ ایپ وارڈنز کی موجودہ ایپ سے منسلک کی جا رہی ہے، جس سے چیکنگ کا عمل پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر ہو گا۔

پہلے گاڑی کے نمبر، چیسیز نمبر اور شناختی کارڈ نمبر دستی طور پر داخل کرنا پڑتا تھا، لیکن نئی ایپ کی بدولت صرف تصویر لینے سے ہی تمام معلومات حاصل ہو جائیں گی۔

 اس اقدام سے روزانہ چالان وصولی میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ایک ماہ میں 5 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: