تہران : ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ نے رپورٹ کیا کہ قُم کی انٹیلی جنس پولیس نے 12 جون سے اب تک ان افراد کو ’صہیونی حکومت کی حمایت اور عوامی رائے کو نقصان پہنچانے‘ کے الزامات پر حراست میں لیا ہے۔
گرفتار افراد کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدامات حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ملک کی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی کارروائیوں کے جواب میں ایران نے اپنے اندرونی جاسوسی نیٹ ورک کی فعالیت کو محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔