لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے بروقت انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 15 اضلاع میں واسا کو 12 اقسام کی 272 نئی مشینری فراہم کی گئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے کے تمام اضلاع کو 694 مزید مشینری فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 82 سٹوریج ٹینکس مکمل ہو چکے ہیں اور 23 منصوبوں پر کام جاری ہے، جو آئندہ 11 روز میں مکمل کر لیے جائیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سٹوریج نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔