کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان جاری ہے، جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 877 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔