Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں، جو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیا، وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید کی وفات کی خبر سن کر دل بہت افسردہ ہوا۔ انہوں نے شہزادے کی لمبی اور ہمت بھری زندگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیتے۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی شاہی خاندان اور پوری قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ٹیگز: