Wed, September 16, 2026

  غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 120 فلسطینی شہید

  غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ایک دن میں 120 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ حملوں میں صرف ایک دن کے دوران 120 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 92 وہ لوگ تھے جو غذائی امداد کے منتظر کھڑے تھے۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 58 ہزار 895 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 980 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر حماس کے مجاہدین نے خان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی کانوائے پر حملہ کیا، جس میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی اور متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔

دوسری طرف دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے غزہ میں جاری ظلم کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا اور الزام لگایا کہ امریکہ کی حمایت سے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

ٹیگز: