Wed, September 16, 2026

ترکیہ عالمی بورڈ آف پیس میں شامل، وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے

ترکیہ عالمی بورڈ آف پیس میں شامل، وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد: ترکی نے عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی رضامندی دے دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے ترکی بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ اور خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار مضبوط کرے گا۔ اجلاس کے دوران ترکی عالمی امن اقدامات، تنازعات کے حل اور پائیدار جنگ بندی کے موضوعات پر اپنی پوزیشن پیش کرے گا۔

یہ اقدام ترکی کے عالمی تعاون اور امن کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی شراکت داری کو بڑھاتا ہے۔

ٹیگز: