Wed, September 16, 2026

 غزہ میں امن کے لیے اہم قدم،پاکستان بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے تیار

 غزہ میں امن کے لیے اہم قدم،پاکستان بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے تیار

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو اس بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بورڈ آف پیس کے ذریعے مستقل جنگ بندی کے نفاذ میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگز: