Wed, September 16, 2026

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کر دی

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کر دی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے بھارت میں میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی نے اس حمایت کا خط بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی بھیجا اور بورڈ کے ممبران کو کاپی فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی سی سی سے یہ تجویز بھی دی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز پاکستان میں منتقل کیے جائیں اور ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی شرکت پر دوبارہ غور کیا جائے۔

آئی سی سی آج اجلاس میں بنگلہ دیش کی شرکت کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا، تاہم وینیو میں تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت عالمی کرکٹ میں نیا رخ دے سکتی ہے۔

ٹیگز: