بیجنگ :چین نے ڈرون حملوں کا مؤثر توڑ نکالتے ہوئے مائیکروویو شعاعوں پر مبنی ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے۔ چین کی سرکاری دفاعی کمپنی نورینکو (Norinco) کے مطابق “ہیریکین 3000” نامی یہ نظام بیک وقت کئی ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ جدید ہتھیار ٹرک پر نصب کیا جاتا ہے اور تین کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود ڈرونز کے جھنڈ کو تباہ یا ناکارہ بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نظام سے خارج ہونے والی طاقتور مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے برقی نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیتی ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ “ہیریکین 3000” جدید جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے اور ڈرون ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کے تناظر میں اسے ایک مؤثر دفاعی ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔