Wed, September 16, 2026

مستقبل میں ممکن ہے کہ بورڈ آف پیس  اقوامِ متحدہ کی جگہ لے لے، تاہم فی الحال  چاہتا ہو ں  کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے:ٹرمپ

 مستقبل میں ممکن ہے کہ بورڈ آف پیس  اقوامِ متحدہ کی جگہ لے لے، تاہم فی الحال  چاہتا ہو ں  کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے:ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ممکن ہے کہ “بورڈ آف پیس” اقوامِ متحدہ کی جگہ لے لے، تاہم فی الحال وہ چاہتے ہیں کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے سب سے بڑے حامی ہیں، لیکن ادارہ عملی طور پر اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار نہیں لا سکا۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ بورڈ میں شمولیت صدر ٹرمپ کے غزہ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بورڈ آف پیس کے چارٹر کے تحت رکن ممالک کی مدت رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، جس کی تجدید چیئرمین کی منظوری سے ممکن ہے۔ امریکہ نے دیگر عالمی رہنماؤں کو بھی بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، جس کے لیے رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ٹیگز: