Wed, September 16, 2026

 بھارت کوفائنل میں  شکست دینےپر  پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

 بھارت کوفائنل میں  شکست دینےپر  پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

دبئی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دینے پر مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دی اور یہ کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو قابل تعریف قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یہ فتح ممکن ہوئی اور یہ شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔

ٹیگز: