Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کےدوسرےملجم کلاس جہازپی این ایس خیبر کی ترکیہ میں کمیشننگ تقریب

پاک بحریہ کےدوسرےملجم کلاس جہازپی این ایس خیبر کی ترکیہ میں کمیشننگ تقریب

استنبول : ترکیہ کے استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی، جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی اس اہم موقع پر موجود تھے۔ ترک صدر ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید مضبوطی آ رہی ہے۔

تقریب کے بعد ترک صدر ایردوان نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا اور جہاز کے عملے سے ملاقات کی۔ انہیں جہاز پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایردوان اور نیول چیف کے درمیان میری ٹائم سکیورٹی اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ٹیگز: