راولپنڈی: ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیوکا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔