Wed, September 16, 2026

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات،پاک ایران سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات،پاک ایران سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

راولپنڈی: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون، سرحدی انتظام اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سلامتی اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مستقل سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

بیان کے مطابق سکندر مومنی نے پاکستان کو علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک مؤثر شراکت دار قرار دیا، جبکہ دونوں ممالک نے سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی سلامتی کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: