راولپنڈی/اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
بارش کے دوران گولڑہ میں 60، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیرودھائی میں 25، گوالمنڈی میں 22 جبکہ نیو کٹاریاں میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 6 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
موسم کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔