Wed, September 16, 2026

پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

بونیر : پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو تیز کر دیا ہے۔ بھاری مشینری کی مدد سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی الوچ سے پُورن تک 20 کلومیٹر طویل سڑک کو سات مقامات سے بحال کر دیا گیا ہے۔ اس بحالی کے بعد پُورن گاؤں کا زمینی رابطہ دوبارہ قائم ہو گیا ہے۔

شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کے انجینئرز سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہیں۔ پیر بابا بائی پاس کو بھی دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اور وہاں کے بازار میں رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا تاکہ لوگوں کی زندگی آسان ہو سکے۔

پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: