Wed, September 16, 2026

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد مزید سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ نرخ کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 635 روپے پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 49 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: