کراچی: پی ایس ایل 10 کے دلچسپ مرحلے میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلا وار کیا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ بابر اعظم کی قیادت میں زلمی کی بیٹنگ لائن میدان میں اُتری ہے۔
اب تک کراچی کنگز چار میچز میں دو جیت کر تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ پشاور زلمی نے تین میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہم ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ جیت انہیں پلے آف کی دوڑ میں مضبوط کرے گی۔