Wed, September 16, 2026

خواجہ عمران نذیر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے خود گھروں میں پہنچ گئے

خواجہ عمران نذیر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے خود گھروں میں پہنچ گئے

لاہور: انسداد پولیو مہم کے پہلے دن صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خود فیلڈ میں نکل آئے اور لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ نہ صرف پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا بلکہ خود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
پولیو ورکرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ انسداد پولیو مہم کسی صورت سست روی کا شکار نہ ہو، اس لیے حکومت نے تمام وسائل مہیا کیے ہیں۔
فیلڈ وزٹ کے دوران کئی والدین نے پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہا جبکہ خواجہ عمران نذیر نے اس جذبے کو "ایک نئی امید" قرار دیا۔

ٹیگز: