لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈرون سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے "ہاک آئی پروجیکٹ" کے تحت پاکستان کی پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم کی ہے، جس کے ذریعے جدید تھرمل ایمیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز فضائی آلودگی کی نگرانی کریں گے۔
پہلے آپریشن میں جی آئی ایس سٹاف نے محمود بوٹی کے علاقے میں 3 غیر قانونی پائرولیسس پلانٹس چلتے ہوئے پکڑے، جبکہ سینکڑوں کاربن کی بوریوں کو بھی رپورٹ کیا گیا۔ ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ یہ منصوبہ ماحول دشمن انڈسٹریز کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ہے۔