Wed, September 16, 2026

رجب بٹ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، یوٹیوبر تاحال خاموش

رجب بٹ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، یوٹیوبر تاحال خاموش

لاہور:معروف اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم رجب بٹ نے اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا ردعمل نہیں دیا۔

متعدد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان بٹ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایمان بٹ کو ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ رجب بٹ کو برطانیہ میں خوشی مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک ویڈیو میں رجب بٹ اپنی والدہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جہاں وہ انہیں دادی بننے کی خوشخبری دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جلد پوری رجب بٹ فیملی جشن منائے گی۔"

رجب بٹ اور ایمان بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی منظر عام پر آئیں، مگر جوڑے کی جانب سے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

ٹیگز: