اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں چراغاں سعودی عرب کے قومی دن تک برقرار رہے گا۔ سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لیے اعزاز ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد سے امت کو مزید مضبوطی ملے گی۔