Wed, September 16, 2026

روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو بھارت کو معاشی نتائج بھگتنا ہوں گے: ٹرمپ

روس سے تیل کی خریداری بند نہ کی تو بھارت کو معاشی نتائج بھگتنا ہوں گے: ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی درآمد جاری رکھی تو اسے بھاری تجارتی ٹیرف اور معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، لیکن اب اسے اپنے مؤقف پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین پر عائد ٹیرف میں نرمی پر غور کر سکتا ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ چین بھی باہمی تعلقات میں مثبت اقدامات کرے۔

روس یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے لیے روسی صدر پیوٹن کی شرائط پر غور کرے، تاکہ جاری تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق مفاہمت کی راہ اختیار کریں۔

ٹیگز: