Wed, September 16, 2026

بھارت کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیاگیا

بھارت کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیاگیا

اسلام آباد: پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، جس سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوا۔

چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اپنے دور حکومت اور معرکہ حق کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور بھارت کی دہشت گرد پراکسیز کے خلاف کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس تقریر کے تحریف شدہ کلپس دکھا کر جھوٹا دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے حالیہ دہلی دھماکے کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔

حقیقت میں تقریر میں دہلی دھماکے کا کوئی ذکر نہیں تھا، اور کلپ میں تراشے گئے الفاظ نے جملے کے معنی یکسر بدل دیے۔ وزارت نے عوام کو خبردار کیا کہ غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور غلط ترجمے پر اعتماد نہ کریں اور مکمل تقریر کے متن کی تصدیق کے بعد ہی رائے قائم کریں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ بھارتی گودی میڈیا کی یہ کارروائی اندرونی خلفشار چھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کرنے کی کوشش ہے۔

ٹیگز: