Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ، ٹریفک مسائل حل کرنے کی کوشش

اسلام آباد میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ، ٹریفک مسائل حل کرنے کی کوشش

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں کرکٹ میچز کے دوران ہونے والے ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے اور شہر کے سیکٹر ڈی 12 میں ایک عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو اس منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ سٹیڈیم دبئی کی طرز پر جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور شہر سے باہر تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی پارکنگ، سکیورٹی، اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے میں ایک سیون سٹار ہوٹل بھی شامل ہوگا، جو بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، سٹیڈیم میں دبئی سپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز شامل کیے جائیں گے، تاکہ یہ کرکٹ کے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کر سکے۔

ٹیگز: