Wed, September 16, 2026

وفاقی دارالحکومت میں جدید کرکٹ سٹیڈیم، نیشنل پارک اور سمارٹ انڈر پاس کی منظوری

وفاقی دارالحکومت میں جدید کرکٹ سٹیڈیم، نیشنل پارک اور سمارٹ انڈر پاس کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہری سہولیات کے فروغ کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارک کے قیام کے لیے بھی ایک مخصوص ایریا مختص کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شہر کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید طرز کے سیف سٹی پراجیکٹ کے دائرہ کار میں توسیع پر اتفاق کیا گیا۔

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کشمیر چوک پر ’’سمارٹ انڈر پاس‘‘ تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، جس کا حتمی ڈیزائن دس روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ٹیگز: