تہران / واشنگٹن:امریکی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا، تو اس بار جنگی تجربات کی روشنی میں ایسا حیرت انگیز جواب دیا جائے گا جو امریکی تصور سے باہر ہوگا۔
دوسری جانب امریکی کانگریس نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری حالیہ لڑائی میں امریکا کو شدید عسکری دھچکا لگا ہے، جس میں اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ عباس عراقچی کے اس سخت موقف اور امریکی نقصان کے اعتراف نے خطے کی صورتحال کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔