لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل کی 'انفینیٹی ٹرافی' نے اپنا پشاور کا دورہ مکمل کر کے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
11 مارچ کو کراچی سے شروع ہونے والا یہ سفر اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ لاہور کے کرکٹ شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے لیے پرامید ہیں اور اس خوبصورت ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔