Wed, September 16, 2026

سفارتی محاذ پر عید کی گہما گہمی: وزیراعظم شہباز شریف کے برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کو فون

سفارتی محاذ پر عید کی گہما گہمی: وزیراعظم شہباز شریف کے برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کو فون

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملائیشیا اور آذربائیجان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بھی زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو فون کر کے انہیں اور ان کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا فرمائے تاکہ تمام مسلم ممالک مل کر چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ملائیشیا اور آذربائیجان کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی مخلصانہ محبت اور عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

ٹیگز: