Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ٹریڈنگ کے دوران 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر نئی بلندی حاصل کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 


 
 
 

ٹیگز: