Wed, September 16, 2026

کفایت شعاری اقدامات واپس، سرکاری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری اقدامات واپس، سرکاری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری کے تحت نافذ کیے گئے متعدد انتظامی اقدامات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد مختلف سرکاری و عوامی سطح کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

فیصلے کے مطابق 9 مارچ سے نافذ اضافی پابندیاں ختم کرتے ہوئے جمعہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری دفاتر کے لیے پٹرول کی مکمل سہولت بھی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا اقدام بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت کاروباری اور عوامی سرگرمیوں کے اوقات کار بھی ازسرنو ترتیب دیے گئے ہیں۔ مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کام جاری رکھ سکیں گے۔ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اسی طرح میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز اور کلینکس کو مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے۔ پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز بھی پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گے۔

مزید برآں کھیلوں کی سرگرمیوں، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: