Wed, September 16, 2026

نویں جماعت کے طلبا کیلئے خوشخبری: رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

نویں جماعت کے طلبا کیلئے خوشخبری: رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

لاہور: لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے طلبا کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دی ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق اب اسکولز اور ادارے 20 جولائی 2025 تک اپنے طلبا کی رجسٹریشن بغیر کسی جرمانے کے کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد طلبا 2026 میں نویں جماعت کا امتحان دے سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر کوئی ادارہ یا طالبعلم 20 جولائی تک رجسٹریشن نہ کروا سکے تو وہ 600 روپے جرمانے کے ساتھ 4 اگست 2025 تک رجسٹریشن مکمل کر سکتا ہے۔

طلبا اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لیں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹیگز: