Wed, September 16, 2026

آفس کے نزدیک بس کیوں نہیں روکی ، خاتون کا ڈرائیور پر چپلوں سے حملہ

آفس کے نزدیک بس کیوں نہیں روکی ، خاتون کا ڈرائیور پر چپلوں سے حملہ

بنگلورو : بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بس ڈرائیور پر صرف اس لیے چپلیں برسا دیں کیونکہ ڈرائیور نے ان کی فرمائش پر بس مقررہ سٹاپ کے بجائے دفتر کے قریب روکنے سے انکار کر دیا۔

کاویا نامی خاتون دفتر جا رہی تھیں اور چاہتی تھیں کہ بس ان کے آفس کے بالکل سامنے رُکے، مگر ڈرائیور اطہر حسین نے منع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بس صرف طے شدہ اسٹاپ پر ہی روکی جا سکتی ہے، ورنہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

ڈرائیور کے مطابق جب انہوں نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی اور بس میں لگے سی سی ٹی وی کی بات کی تو خاتون مزید غصے میں آ گئیں اور اتار کر اپنی چپلوں سے ڈرائیور کو مارنا شروع کر دیا۔

واقعے کے بعد ڈرائیور نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: