اسلام آباد :وزیر مملکت طلال چودھری نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی نااہلی کے سبب صوبہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر پا رہا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے اور وفاقی اداروں کے ساتھ مشاورت نہیں کرتے، جبکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے تعاون نہیں کیا جاتا۔