Wed, September 16, 2026

مشی گن میں برفانی طوفان، 100 سے زائد گاڑیاں ایک ہی شاہراہ پر ٹکرائیں، مسافر محفوظ

مشی گن میں برفانی طوفان، 100 سے زائد گاڑیاں ایک ہی شاہراہ پر ٹکرائیں، مسافر محفوظ

مشی گن :امریکا کی ریاست مشی گن میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایک شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں، جن میں کم از کم 30 بھاری ٹرک شامل تھے، خوفناک چین ری ایکشن حادثے کا شکار ہو گئیں۔ حادثے کے بعد موٹروے مکمل طور پر بند ہو گئی اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں یا سڑک کے کناروں پر پھسل گئیں۔

پولیس کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ برفباری کے سبب پھنسے ہوئے مسافروں کو بسوں کے ذریعے قریبی ہائی اسکول منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی پناہ فراہم کی گئی۔

ڈرون فوٹیج میں دیکھا گیا کہ انٹر اسٹیٹ 196 مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے، اور 40 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کے باعث گاڑیاں ہٹانے اور سڑک صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے شمالی مینیسوٹا سے لے کر وسکونسن، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک تک شدید سردی اور برفانی طوفانوں کی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ فلوریڈا پین ہینڈل میں بھی غیر معمولی برفباری دیکھی گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں موسم مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: