Wed, September 16, 2026

دنیا گرین لینڈ امریکی کنٹرول میں ہو تو محفوظ، یورپ کو روس،یوکرین جنگ پر فوکس کرنا چاہیے:صدر ٹرمپ

دنیا گرین لینڈ امریکی کنٹرول میں ہو تو محفوظ، یورپ کو روس،یوکرین جنگ پر فوکس کرنا چاہیے:صدر ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکہ کے کنٹرول میں نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپ کو گرین لینڈ کے بجائے روس-یوکرین جنگ کی صورت حال پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ یورپ کی موجودہ صورتحال اسی جنگ کا نتیجہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے نوبیل امن انعام کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انعام ناروے کے کنٹرول میں ہے اور اس کی اصل اہمیت اسی کے پاس ہے، چاہے ناروے اس کا انکار کرے۔ ان کے بیانات نے عالمی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

ٹیگز: