Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج: ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل، انجیکشنز کی تاریخوں کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج: ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل، انجیکشنز کی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور خاص طور پر ان کی آنکھ کے علاج کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی اور طبی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جیل ڈاکٹرز کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ آنکھ کے علاج کے لیے ایک باقاعدہ پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت     دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگایا جائے گا۔    تیسرا انجیکش 25 مارچ کو لگایا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اس حساس علاج کے لیے بہترین ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ماہر ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج کا تمام تر عمل پیشہ ورانہ خطوط پر استوار ہے اور اس میں کسی قسم کا سیاسی عمل دخل نہیں۔

ٹیگز: