Wed, September 16, 2026

فلسطینی وزارت خارجہ کا اسرائیل کے مقاصد کو مسترد کرتے ہوئے سخت بیان

فلسطینی وزارت خارجہ کا اسرائیل کے مقاصد کو مسترد کرتے ہوئے سخت بیان

غزہ : فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین "فروخت کے لیے نہیں" ہے اور اسرائیل اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔ وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر موجود ہیں، اور نسل پرست آبادکاروں کو فلسطین چھوڑنا پڑے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کو اب ایسی ریاست کو مسترد کرنا چاہیے جو مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور روزانہ نسل پرستانہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ان آبادکاروں کا مقابلہ کرے جو فلسطین کی حقیقت کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے توسیع پسندانہ منصوبے فلسطینی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

آخر میں فلسطینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطین کسی کو بھی اپنے مفادات کے لیے فروخت نہیں ہوگا اور اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

ٹیگز: