Wed, September 16, 2026

مزاحمت ان کا قانونی حق ہے اور فلسطینی عوام کا نہتے رہنا ممکن نہیں ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس

 مزاحمت ان کا قانونی حق ہے اور فلسطینی عوام کا نہتے رہنا ممکن نہیں ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس

غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ مزاحمت ان کا قانونی حق ہے اور فلسطینی عوام کا نہتے رہنا ممکن نہیں۔ حماس نے بورڈ آف پیس سے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ نہیں ہوتا، کسی سیاسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

حماس نے مزید کہا کہ وہ شہری نظم و نسق کمیٹی کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن فلسطینی حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل بورڈ آف پیس کا استعمال اپنے مفادات کے لیے کر رہا ہے اور اس کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: